نیب افسران قانون سے بالاتر نہیں، مقدمہ درج کرنے کا حکم

Dec 14, 2017

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/Nab-Kidnapper-Khi-Pkg-14-12-ZOHAIB.mp4"][/video]

کراچی : نيب افسران پر شہری کے اغواء اور رشوت لينے کا معاملہ، افسران کیخلاف نیب ہی انکوائری کررہا ہے، یہ کونسا انصاف ہے؟ِ عدالت برہم، افسران قانون سے بالاتر نہیں، انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، عدالت نے کرپٹ افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب حکام پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افسر کے مبینہ اغواء اور کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اغواء میں ملوث افسر کو معطل کردیا، تحقیقات جاری ہيں۔

چیف جسٹس نے نیب انکوائری پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ افسران کیخلاف نیب ہی انکوائری کررہا ہے، یہ کونسا انصاف ہے؟، افسران قانون سے بالاتر نہیں، انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ نیب کیخلاف ایف آئی اے کو تحقیقات کرنی چاہئے، عدالت نے آئی جی سندھ اور ڈی جی نیب کو مقدمہ درج کرکے ٹھوس کارروائی کا حکم دیا اور 22 دسمبر کو رپورٹ طلب کرلی۔ سماء

Tabool ads will show in this div