ہم اپنےبچوں کےلہوکےایک ایک قطرے کاحساب لینگے،وزیراعظم

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


پشاور   :   وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دکھ اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے بچوں کے لہو کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے، دہشت گردی کی اس واردات نے قوم کو نیا عزم دیا ہے۔

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ کے بعد گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے قوم تقسیم کی لکیریں مٹا دے، پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو،  وطن  کی سرزمین کو ایسے درندوں کیلئے تنگ کر دینگے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے، افسران اورجوانوں کی دوسری نسل کاخون بھی وطن کی نذر ہو رہا ہے، ہم اپنے بچوں کے لہو کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے، دہشت گردی کی اس واردات نے قوم کو نیا عزم دیا ہے۔ سماء

ایک

ہم

Tabool ads will show in this div