آرکائیو
»
دبئی کی سڑک پر دمام دم مست قلندر
برطانوی گلوکارہ تانیہ ویلزکی وجہ شہرت مشرقی خصوصا صوفی میوزک ہے۔ استاد نصرت فتح علی خان سے متاثر تانیہ خود بھی قوالیاں گاتی ہیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پهر خاصی مقبول ہیں۔ گزشتہ دنوں تانیہ نے دبئی کی ایک سڑک پرگٹار بجاتے نوجوان کو دیکھا تو رک کر ’’دما دم مست قلندر‘‘ گانے لگیں۔ تانیہ کے ساتھ ان کی جڑواں بہن نکی بھی موجود تھی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہو رہی ہے۔