عمران خان نے آئندہ الیکشن میں میدان مارنے کا بھی عندیہ دے دیا

کراچی : شہر قائد ایک بار پھر عمران خان کی سیاست کا محور بن گیا ہے،جہاں انہوں نے نہ صرف مخالفین کو باؤنسرز مارے بلکہ آئندہ الیکشن میں میدان مارنے کا بھی عندیہ دے دیا، کیا زرداری، کیا نوازشریف، کیا ایم کیو ایم کپتان نے سب کو آڑے ہاتھوں لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قائد آباد میں ممبر سازی مہم کا آغاز کیا اور کراچی کے مسائل کی سب سے بڑی وجہ بھی بتادی، کہا کہ کہ کراچی کے سارے مسائل بلدیاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے ہیں۔

عمران خان نے کورنگی کاٹی میں تاجروں سے ملاقات کی اورکرپشن کو ملک کے لیے کینسر قرار دے دیا۔کپتان پارٹی رہنما فردوس شمیم نقوی کے گھر بھی گئے زرداری کا شاگرد بننے کے لیے کیا کرنا پڑے گا یہ بھی بتادیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی میں جلسہ الیکشن کے وقت کریں گے اور بتائیں گے کہ کراچی کی سب سے بڑی جماعت کس کی ہے۔

عمران خان حلیم عادل شیخ کے گھر بھی گئے جہاں انہوں نے ان کے سسر کے انتقال پر تعزیت کی۔ سماء

MEETING

ISLAM

muslim countries

OIC Summit

Tabool ads will show in this div