وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا

پشاور: وزیراعظم نوازشریف نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے آج پشاور میں تمام پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بلا لیا۔ عمران خان نے بھی وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں شرکت کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں یہ وقت سیاسی مفادات سے بالاتر ہونے کا ہے۔

 

وزیراعظم نوازشریف نے دہشت گردی کے سنگین واقعہ کے تناظر میں بدھ کو دن گیارہ بجے گورنر ہاؤس پشاور میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی مشترکا کانفرنس بلا لی۔

اس کانفرنس میں شرکت کیلئے تمام پارٹیوں کو دعوت دی گئی جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو دعوت دینے کی ذمہ داری سونپی گئی۔

اسحاق ڈار کے رابطے پر تحریک انصاف نے شرکت کی حامی بھر لی اور کہا کہ شاہ محمود قریشی شرکت کریں گے.

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور پیغام بھیجا کہ وزیراعظم نے خود عمران خان کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ جس پر چیئرمین تحریک انصاف نے ساتھیوں کی مشاورت سے شرکت کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ یہ وقت سیاسی مفادات سے بالاتر ہونے کا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف مرکزی اور صوبائی حکومت کو ایک صفحے پر ہونا چاہئے۔

آفتاب شیرپاؤ، عوامی نیشنل پارٹی اور اعجاز الحق نے بھی اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ سماء

eid

anniversary

اجلاس

surgery

Tabool ads will show in this div