فلسطینیوں کا تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کے سامنے بھرپور احتجاج

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/NF-TEL-AVIV-PRTOTEST-PKG-13-12.mp4"][/video]

مقبوضہ بیت المقدس : يروشلم پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بدنام زمانہ اعلان کیخلاف تل ابيب ميں فلسطينيوں نے احتجاج کیا، امريکی سفارتخانے کے سامنے پُرامن مظاہرہ کيا۔

امريکی خارجہ پاليسی کا بدنام زمانہ اقدام، اسرائيل کے دارالحکومت تل ابيب ميں فلسطينيوں نے مظاہرہ کیا، امریکی سفارتخانے کے سامنے پلے کارڈز تھامے فلسطينی سراپا احتجاج ہوگئے، امريکا کیخلاف نعرے بلند کئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہاں ٹرمپ کیخلاف احتجاج کررہے ہیں، مقبوضہ بیت المقدس سے اسرائیل کا کوئی تعلق نہیں، امریکی فیصلہ ناقابل قبول ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مقبوضی بیت المقدس کو غاصب اور قابض اسرائيل کے شکنجے سے آزاد کرایا جائے۔ سماء

USA

turkish president

Al-Quds

ISLAMIC SUMMIT

TEL AVIV PROTEST

Tabool ads will show in this div