مسلم دنیا مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرے، ترک صدر

استنبول : مقبوضہ بيت المقدس کو اسرائيل کا دارالحکومت تسليم کرنے کے امريکی فيصلے کیخلاف ترکی کے شہر استنبول ميں اسلامی ممالک کے سربراہان کا اجلاس جاری ہے، وزيراعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان کی نمائندگی کررہے ہيں۔ اس موقع پر افتتاحی خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کرے۔ فلسطینی صدر کہتے ہیں کہ بيت المقدس ہميشہ فلسطين کا دارالحکومت رہے گا۔

ترکی کے شہر استنبول میں مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی کا اجلاس شروع ہوگیا جس میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امريکی فيصلے کے بعد کی صورتحال پر غور کيا جارہا ہے۔ 

ترک صدر رجب طيب اردوان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امريکی صدر ٹرمپ کے اعلان کی مذمت کی اور کہا کہ دہشت گرد رياست ہونے کے ساتھ اسرائيل ايک قابض رياست ہے، دنيا مقبوضہ بيت المقدس کو فلسطين کا دارالحکومت تسلم کرے۔

فلسطين کے صدر محمود عباس نے بھی بيت المقدس کو اسرائيل کا دارالحکومت تسليم کرنے کی مذمت کی، اور بولے کہ بيت المقدس کو فلسطين کا دارالحکومت تسليم کئے بغير مشرق وسطیٰ ميں امن قائم نہيں ہوسکتا، بيت المقدس ہميشہ فلسطين کا دارالحکومت رہے گا۔ سماء

turkish president

Al-Quds

ISLAMIC SUMMIT

Tabool ads will show in this div