عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کامعاملہ،پاکستان آج جواب دیگا
ہیگ : عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کے معاملے پر پاکستان آج جواب جمع کرایے گا، خیال رہےعالمی عدالت انصاف نے پاکستان کو 13 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا کہا تھا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نےعالمی عدالت میں جمع کرانے کیلئے جواب تیار کرلیا، دفتر خارجہ کی ڈائریکٹر فریحہ بگٹی جواب جمع کرائیں گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جواب اٹارنی جنرل، لیگل ٹیم اور دفتر خارجہ کی ٹیم نے مل کر تیار کیا ہے۔
جواب میں پاکستان کے مؤقف کو جامع انداز میں بیان کیا جائے گا،کلبھوشن جادیو کے خلاف چارج شیٹ سمیت تخریب کاریوں اور ٹرائل کی تفصیلات بھی جواب میں شامل کی گئی ہے۔

خیال رہے عالمی عدلت انصاف میں پاکستان کے پاس کلبھوشن جادیو کا معاملہ جواب جمع کرانے کا آج آخری دن تھا۔ سماء