پاکستانی اعلیٰ عسکری قیادت سےامریکی سینٹ کام کےسربراہ کی ملاقات

Nov 30, -0001

ویب ڈیسک:
راول پنڈی : امریکا کی سینٹرک کمانڈر کے سربراہ ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اسلام آباد آمد پر سینٹ کام کے سربراہ نے اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق امریکی سینٹرک کمانڈ کے سربراہ جنرل الائیڈ جے آسٹن نے بدھ کے روز جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور اعلیٰ فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ 

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل راشد محمود سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے بدھ کے روز ملاقات کی، دونوں رہ نماؤں نے ملاقات میں
علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راشد محمود اور جنرل لائیڈ اسٹن نے ملاقات میں افغانستان میں ہونے والے آئندہ انتخابات پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس سے قبل امریکی سینٹ کام کے سربراہ نے جنرل ہیڈکواٹرز راول پنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں افغانستان سمیت علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں  باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر غور آئے، جب کہ پاک افغان سرحد پر جاری بارڈر مینجمنٹ میکنزم پر بھی بات چیت کی گئی۔

سینٹ کام کے سربراہ نے سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین ملک سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان سمیت علاقائی صورت حال، افغانستان میں رواں سال اپریل میں ہونے والے انتخابات پر بات چیت کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سماء

کی

puppet

war

judge

اعلیٰ

warship

Tabool ads will show in this div