حدیبیہ پیپر ملز کی سماعت آج بھی جاری رہے گی

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان میں حدیبیہ کیس کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل کی سماعت آج بھی جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق سب سے بڑے کرپشن کیس حیدبیہ پیپر ملز کیس کی سماعت آج بھی سپریم کورٹ میں ہوگی۔ اس سے قبل سماعت کے دوران جسٹس فائز عیسیٰ نے نیب کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ حدیبیہ کیس انکم ٹیکس کا کیس تو ہو سکتا ہے اس میں مجرمانہ عمل کہاں ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ پاناما فیصلے میں حدیبیہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا، لکھا گیا کہ جب نیب اپیل دائر کرے گا تو دیکھاجائے گا، اگر سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے تو پھر ہم سماعت کیوں کررہے ہیں؟

عدالت نے کہا کہ آپ دلائل دینے کے بجائے اقلیتی فیصلے کا حوالہ دے رہے ہیں، اگر کسی کو کالا دھن باہر بھیجنا ہو تو وہ بینک اکاؤنٹ نہیں کھولتا۔ دوران سماعت جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ اقلیتی فیصلے پر عمل ہم پرلازم نہیں۔ عدالت نے حدیبیہ پیپرکےحقائق سے متعلق ٹاک شوز پر پابند​ی بھی عائد کردی ہے۔ سماء

corruption Cases

hudaibiya paper mill

reopening case

Tabool ads will show in this div