اسلامی جمعیت طلبہ کا ٹرمپ کے اعلان کیخلاف کراچی میں ریلی

کراچی: مقبوضہ بيت المقدس کو اسرائيل کا دارالحکومت قرار دينے کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ نے کراچي ميں ريلي نکالي اور امریکی قونصلیٹ کی جانب مارچ کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے اسلام مخالف فیصلے کے خلاف کراچی میں اسلامی جمعیت طلبا سڑکوں پر نکل آئی اور امریکی قونصلیٹ کی جانب مارچ کیا۔

کامرس کالج پی آئی ڈی سے شروع ہونے والی ریلی سلطان آباد پہنچی توپولیس نے روک لیا۔ مظاہرین یو ایس قونصلیٹ جانا چاہتے تھے مگر پولیس نے اجازت نہ دی۔ مذکرات کے بعد کچھ طلبہ یوایس قونصلیٹ گئے اور احتجاجی قرارداد جمع کرائی جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔ سماء

ISLAM

us police

rally

Trump decision

Tabool ads will show in this div