خیبرایجنسی میں تابڑ توڑ فضائی حملے، 57 دہشتگرد ہلاک

Nov 30, -0001

تیرہ: خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیرہ میں فضائی کارروائی کے دوران ستاون دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

 

سانحہ پشاور پر سوگ اپنی جگہ لیکن اب وقت آگیا ہے دہشت گردوں کو ٹھکانے لگانے کا۔ جن لوگوں نے قوم کو سوگوار کیا ان کے خلاف بھرپور کارروائی بھی جاری ہے۔

پاک فوج نے اسکول حملے کے بعد آپریشن تیز کردیا ہے۔ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر بتاتے ہیں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بیس فضائی کارروائیاں کی گئیں۔ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں پوری شدت کے ساتھ اٹیک کیا گیا۔

میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ بتاتے ہیں پاک فوج نے ستاون دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔ معصوم پھولوں کو خون میں نہلانے والوں کے خلاف آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ سماء

Tabool ads will show in this div