Uncategorized

عزیز بلوچ، سانحہ بلدیہ رپورٹ منظر عام پر لانے سے انکار

کراچی : کراچی سندھ ہائی کورٹ میں اہم کیسسز کی جےآئی ٹیز رپورٹس منظر عام پر لانے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت ہوئی، سندھ حکومت نے عزیر بلوچ، سانحہ بلدیہ سمیت دیگر رپورٹس سامنے لانے سے انکار کردیا۔

پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ اہم کیسوں کی جے آئی ٹی رپورٹس فراہم کیں جائیں، سندھ حکومت نے صاف انکار کردیا کہ رپورٹس فراہم نہیں کرسکتے۔

سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء علی زیدی نے اپنی درخواست میں اہم کیسسز کی رپورٹ فوری پبلک کرنے کی استدعا کی۔

سندھ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف اپنایا کہ سانحہ بلدیہ سمیت دیگر مقدمات مختلف عدالتوں میں زیرسماعت ہیں، تفتیش کو منظر عام پر لانا توہین عدالت ہوگی، کیسس بھی متاثر ہوسکتے ہیں، سستی شہرت کیلئے دی گئی درخواست مسترد کی جائے۔

عدالت نے 20 دسمبر کو مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ سماء

PTI

Uzair Balooch

Tabool ads will show in this div