فاٹااصلاحات پرحکومت کارویہ غیر سنجیدہ ہے

Dec 12, 2017

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ فاٹااصلاحات پر حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ فاٹا کے عوام کی بے عزتی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پيغام ميں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ تاخیر سے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں، فاٹا کے عوام کو اب تک مکمل جمہوری حقوق نہیں دیے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے مکمل نفاذ میں تاخیر سے بدامنی پھیل رہی ہے، فاٹااصلاحات پرحکومت کارویہ غیر سنجیدہ ہے، حکومتی رویہ فاٹا کے عوام کی بے عزتی ہے۔ سماء

KPK

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div