پاسپورٹ بنانے کے خواہشمند کراچی والوں کیلئے خوشخبری

Dec 12, 2017

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/Ahsan-Iqbal-Khi-Montage-12-12-ZOHAIB.mp4"][/video]

کراچی : کراچی ميں پہلے ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا افتتاح ہوگيا، احسن اقبال نے کہا کراچی والوں کے ساتھ کبھی امتيازی سلوک نہيں کيا، شہر کا امن تباہ کرنے والوں کیخلاف آئين اور قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کراچی میں پہلے ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا، اس موقع پر انہوں نے ايم کيو ايم لندن پر پابندی کا عنديہ دے ديا۔ سانحہ بلديہ کيس ميں مطلوب حماد صديقی کہاں ہے؟، يہ تو نہيں بتايا ليکن صاف صاف کہہ ديا کہ کراچی کا امن اب کسی کو تباہ کرنے نہيں ديں گے۔

احسن اقبال نے سی پیک سے متعلق کانفرنس ميں بھی شرکت کی اور چين کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزير داخلہ نے مخالفين کو بھی پيغام ديا کہ وہ بروقت انتخابات کے انعقاد ميں روڑے نہ اٹکائيں۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر پيپلز پارٹی اور تحريک انصاف قومی اسمبلی میں ايک ہيں تو سینیٹ میں عليحدہ کيوں۔ سماء

PTI

Passport Office