ملتان میں پھر دھند کا راج
ملتان : پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش تھمی تو دوبارہ دھند چھاگئی، ملتان، گوجرہ، کمالیہ، چنیوٹ، چیچہ وطنی، پاک پتن اورصادق آباد میں دھند نے دوبارہ ڈیرےڈال لیے ہیں، قومی شاہراہ پر مختلف مقامات پر دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہے۔ سماء