سزائے موت کے 120 قیدیوں کی اپیلیں صدر مملکت کو ارسال

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے 120 سے زائد قیدیوں کی اپیلیں صدر مملکت کو بھجوا دی ہیں، رحم کی اپیلیں مسترد ہونیوالے 17 دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ کسی بھی وقت جاری ہوسکتے ہیں۔

وزارت داخلہ نے قیدیوں کی رحم کی زیر التوا اپیلوں کو صدر کو ارسال کرنا شروع کردیا ہے، 120 سے زائد اپیلیں وزیراعظم کے ذریعے صدر کو بھجوائی گئیں۔

اپیلیں منظور نہ ہونیوالے قیدیوں کی سمریاں متعلقہ صوبوں کو پہنچائی جائیں گی، ڈیتھ وارنٹ کے بعد قیدیوں کی پھانسی کا عمل شروع ہوگا، جس میں ایک ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے، 17 دہشت گردوں کے ڈیٹھ وارنٹ کسی بھی وقت جاری ہوسکتے ہیں، ان دہشت گردوں کی تمام اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں۔ سماء

کرکٹ

birthday

historic

transplant

Tabool ads will show in this div