دھرتی ماں کیلئے بیٹوں کو قربانی دینی پڑتی ہے
راول پنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آزادی مفت میں نہیں ملتی، قیمت ادا کرنا پڑتی ہے اور دھرتی ماں کے بیٹوں کا یہ خاصا رہا ہے کہ دھرتی ماں کیلئے بیٹوں کو قربانی دینی پڑتی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان ایجنسی میں شہید ہونے والے جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ آزادی مفت میں نہیں ملتی، اس کی قیمت ہوتی ہے جو چکانا پڑتی ہے، دھرتی ماں کے لئے بیٹوں کو قربانی دینا پڑتی ہے۔
"Freedom isn't free, it costs sons of the soil. Freedom that we enjoy today is owed to so many such bravehearts. Salute to our Martyrs"COAS. pic.twitter.com/GVTOnmTrWn
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) December 12, 2017
انہوں نے کہا شہیدوں کو سلام پیش کرتا ہوں، آزادی جو ہم آج منا رہے ہیں، ایسے ہی بہادر جوانوں کی قربانی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے علی خیل میں پاک فوج کی پیٹرولنگ ٹیم پر پہاڑوں پر چھپے دہشت گردوں نے چاروں جانب سے فائرنگ کرکے حملہ کردیا، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سیکنڈ لیفٹننٹ معید اور سپاہی بشارت نے شہادت کا رتبہ پایا۔
دونوں شہداء کی عمریں اکیس سال تھیں، معید نے حال ہی میں سال 2017 چودہ اکتوبر کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے پاس آؤٹ کیا تھا، جب کہ سپاہی بشارت تین سال سے پاک فوج سے وابستہ تھا۔
سیکنڈ لیفٹننٹ معید کا تعلق وہاڑی کے علاقے بورے والا اور سپاہی بشارت کا تعلق گلگت کے گاؤں دینیور سے تھا۔ سینکنڈ لیفٹننٹ پی ایم اے لانگ کورس 136 سے تعلق رکھتے تھے۔ سماء