پاک فوج اور دہشت گردوں میں جھڑپ،لیفٹننٹ معید شہید

میران شاہ : رات گئے پاک فوج کی جانب سے پیٹرولنگ کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران سیکنڈ لیفٹننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔ دونوں کا جسد خاکی سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے علی خیل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کی پیٹرولنگ پر تھی کہ پہاڑی کی چوٹی پر چھپے دہشت گردوں نے چاروں جانب سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ شروع کردی۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سیکنڈ لیفٹننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔  دونوں شہداء کے جسد خاکی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سیکنڈ لیفٹننٹ عبدالمعید ہی حال ہی میں 14 اکتوبر سال 2017 میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے پاس آؤٹ کیا تھا۔ دونوں شہداء کی عمریں بھی اکیس سال تھیں۔

شہید سینکنڈ لیفٹننٹ معید کا تعلق بورے والا ، وہاڑی، جب کہ شہید سپاہی بشارت کا تعلق گلگت کے گاؤں دانیور سے تھا۔ شہید گزشتہ تین سال سے پاک فوج سے وابستہ تھا۔ سماء

ZARBEAZB

north waziristan

MIRANSHAH

moeed

basharat

Ali Khel

fire ambush

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div