کس نے کتنا ٹیکس دیا؟ اعدادوشمارجاری

اسلام آباد:ایف بی آرنے ٹیکس سال 2016 کے اعداد و شمارجاری کردیے۔ رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد صرف بارہ لاکھ تین سو اڑسٹھ ہے۔ تین لاکھ سڑسٹھ ہزار پانچ سو بیس افراد نے کوئی ٹیکس ہی ادا نہیں کیا۔ مجموعی طورپردوسو گیارہ ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سال 2016 کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ ایف بی آر کے مطابق ایک کروڑ روپے سے زیادہ انکم ٹیکس دینے والوں کی تعداد دوہزار چارسو پنتالیس تھی جو کل رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کا صرف صفراعشاریہ دوفی صد ہیں۔ تین ہزارچارسو اکہتر ٹیکس دہندگان نے سو روپے تک ٹیکس ادا کیا۔

سولہ ہزار چھ سو سات نے سو سے پانچ سو، تین لاکھ پچھتہر ہزار دوسو سات افراد نے پانچ سو سے بیس ہزار روپے تک انکم ٹیکس بھرا۔ بیس ہزار روپے سے لیکر ایک لاکھ روپے تک ٹیکس دینے والوں کی تعداد دو لاکھ تینتیس ہزار پچانوے رہی۔

دستاویزات کے مطابق ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک ٹیکس دینے والے ایک لاکھ انتالیس ہزار سات سو اکیاسی ، پانچ لاکھ سے دس لاکھ روپے تک انکم ٹیکس ادا کرنے والے اٹھائیس ہزار آٹھ سو اکتالیس جبکہ دس لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک ٹیکس دہندگان کی تعداد تینتیس ہزار چار سو ایک تھی۔ سماء

Tax collection for year 2016

Tabool ads will show in this div