کالعدم طالبان رابطہ کمیٹی سےجلدرابطےبحال ہونگے،رحیم اللہ پرامید

Nov 30, -0001

ویب ڈیسک:


اسلام آباد : کالعدم طالبان کيساتھ مذاکرات ميں جان اب بھی باقی ہے، حکومت کو اُميد ہے کہ کالعدم طالبان کيساتھ مذاکرات ميں ڈيڈلاک ختم ہوجائے گا اور رابطوں کا سلسہ ايک بار پھر جلد شروع ہوگا۔


ايف سی کے تئيس اہلکاروں کی شہادت اور پشاور ميں پاک فوج کے ميجر کی شہادت کے بعد بھی حکومتی مذاکراتی کمیٹی رابطوں کیلئے پرامید ہے، اُميدوں کے بادل ابھی چھٹے نہيں۔ کالعدم طالبان اور حکومت کے بيچ مذاکرات ميں جان اب بھی باقی ہے۔


حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رحيم اللہ يوسف زئی نے سماء سے خصوصی گفت گو کرتے ہوئے اُميد دلائی ہے کہ کالعدم طالبان کيساتھ جلد رابطے بحال ہوں گے، تعطل آيا ہے ليکن بات چيت کی ڈور ابھی مکمل طور پر ٹوٹی۔


رحيم اللہ يوسف زئی کا کہنا تھا کہ کالعدم طالبان کيساتھ غير رسمی ملاقات نہيں ہوئی جس کی وجہ سے مشکلات پيش آرہی ہيں ليکن ڈيڈلاک جلد ختم ہوجائے گا۔ رحيم اللہ يوسف زئی يہ بھی واضح کرگئے کہ کالعدم طالبان کميٹی سے رابطہ ہوا تو حکومتی شرط سے آگاہ کرديا جائے گا۔ سماء

jundullah

taiwan

Tabool ads will show in this div