اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ریگولیشن آسان کردی

کراچی /اسلام آباد : اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ریگولیشن کو آسان کردیا۔ ایکسپورٹرز کو براہ راست ٹرانسپورٹ دستاویزات امپوٹرز کو بھیجنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایک لاکھ یا اس کے مساوی مالیت کی شپمنٹ کے دستاویزات براہ راست بھیجنے کی سہولت سے ایکسپوٹرز کو کئی فائدے ہوں گے۔

ایکسپورٹرز کی کاروباری لاگت کم ہوگی، دستاویزات کی تیز پروسیسنگ ہوسکے گی، جب کہ پاکستان کی عالمی منڈیوں میں مسابقت بہتر ہوگی۔ اس سے پہلے مال ترسیل کرنے والی کمپنی پر دستاویزات وصول کرنے کی شرط تھی۔

مرکزی بینک کے مطابق یہ سہولت عالمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے مہیا کی گئی ہے۔ سماء

TAX

shipment

regulatory

Tabool ads will show in this div