امریکی شرانگیز اعلان پر مظاہرے جاری، اسرائیلی بربریت میں 4 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس / جکارتہ / انقرہ : فلسطين سے انڈونيشيا تک اسرائيل کیخلاف مظاہرے جاری ہيں، ٹرمپ اعلان کے بعد مقبوضہ فلسطين ميں جھڑپوں کے دوران 4 افراد شہيد اور ايک ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہيں۔

امريکا کا اسلام دشمن اعلان، مسلم دنيا ميں احتجاج اور مظاہرے شدت اختيار کرگئے ہيں، انڈونيشيا ميں پھر ہزاروں افراد امريکی سفارتکانے کے سامنے پہنچے، اسرائيل کا پرچم نذر آتش کيا۔

مراکش کے دارالحکومت رباط ميں بھرپور مظاہرہ ہوا، يروشلم اعلان کے خلاف احتجاج کيا گيا۔ استنبول ميں شہر کا شہر احتجاج کيلئے نکل کھڑا ہوا، ترک عوام نے مقبوضہ بيت المقدس کے مظلوم مسلمانوں سے مکمل يکجہتی کا اظہار کيا۔

دوسری جانب مقبوضہ بيت المقدس ميں مشتعل فلسطينی اسرائيل فوجيوں سے لڑگئے، ايک اور واقعہ ميں ايک فلسطينی نے اسرائيلی فوجی پر خنجر سے حملہ بھی کيا ہے۔ سماء

USA

US policy

Paletsine

OIC Meeting

TURKE

Jakarata

Tabool ads will show in this div