جماعت اسلامی دھرنا دینے اسلام آباد روانہ
پشاور : خیبرپختونخوا میں فاٹا کے انضمام کیلئے جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا، کارکنوں کا قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے، قافلے کے شرکاء رات ٹیکسلا میں گزاریں گے۔
ٹھنڈا موسم آڑے آیا، نہ ہی بارش رکاوٹ بنی، جماعت اسلامی کے کارکن فاٹا کے انضمام کیلئے پشاور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے، قافلہ نوشہرہ پہنچا تو جماعت اسلامی کے دیگر کارکن بھی اس کا حصہ بن گئے، جن کا مطالبہ فاٹا کا صوبے میں انضمام تھا۔
لانگ مارچ کے شرکاء نے انضمام کے فیصلے پر عملدرآمد میں تاخیر پر شدید تنقید کی اور ساتھ اپنی مشکلات کا بھی دکھڑا سنایا۔
قافلے کے شرکاء رات ٹیکسلا میں گزار کر کل اسلام آباد کے ڈی چوک میں دھرنا دیں گے۔ سماء
SIT IN
SIRAJ UL HAQ
JIP
D CHOWK
تبولا
Tabool ads will show in this div