بیت المقدس سے متعلق او آئی سی اجلاس، وزیراعظم ترکی جائیں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق 13 دسمبر کو ترک شہر استنبول میں او آئی سی کے غیر معمولی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی او آئی سی کے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس 13 دسمبر کو ترکی کے شہر استنبول میں منعقد کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق او آئی سی کے سربراہ اجلاس سے قبل وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف شریک ہوں گے۔

غیر معمولی سربراہ کانفرنس ترک صدر نے او آئی سی سمٹ کے صدر کی حیثیت سے بلائی ہے، جس میں بیشتر او آئی سی ارکان کی شرکت متوقع ہے، کانفرنس میں امریکی انتظامیہ کی طرف سے امریکی سفارتخانہ کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے حالیہ فیصلہ پر غور و خوض کیا جائے گا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی حکومت اور عوام کے جذبات پہنچائیں گے، وہ او آئی سی پر القدس شریف کے مسئلہ پر متفقہ مؤقف اختیار کرنے اور امریکی انتظامیہ کو اپنے فیصلہ پر نظرثانی کرنے کیلئے زور دیں گے۔ سماء / اے پی پی

PM

US policy

Paletsine

OIC Meeting

Tabool ads will show in this div