مختلف شہروں میں بارش،کراچی میں بھی میگھا برسنے کو تیار

اسلام آباد / کراچی : محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی، گزشتہ رات سے پنجاب اور شمالی علاقہ جات میں برستے بادلوں نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کردیا۔ میٹ آفس کے مطابق بادل کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں برسنے کیلئے تیاری کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج سے مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

کراچی سمیت سدھ بھر میں بدھ سے سردي کي نئي لہر آنے والي ہے، کراچی میں سرد ہواؤں کا راج رہے گا، جب کہ پارہ مزید گرے گا۔ سندھ کے راستے بارش کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا۔ جو اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران داخل ہوگا۔ یہ سلسلہ حیدرآباد اور خیرپور سے ہوتا ہوا پنجاب میں پھیل جائے گا۔ اگلے دو دن کے دوران بالائی پنجاب، شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر میں بادل جم کر برسیں گے۔

راول پنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جب کہ فاٹا، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ دوسری جانب سیالکوٹ، حافظ آباد، ملتان، راجن پور، ایبٹ آباد، وہاڑی، مالاکنڈ، پنڈی بھٹیاں، چینیوٹ اور چیچہ وطنی اور گرد و نواح میں بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ مختلف شہروں میں رات گئے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔

مری میں کئی روز تک دھوپ نکلنے کے بعد آج مطلع ابرآلود ہے، سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہریوں نے گرم کپڑوں، ہیٹر اور آگ کا سہارا لینا شروع کردیا۔ چارسدہ اور گرد و نواح میں موسم ابرآلود اور انتہائی سرد ہے، جب کہ کرک اور مضافات میں بوندا باندی جاری ہے، جس کے باعث سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ سماء

 

MET OFFICE

karachi weather

RAINING

SNOWFALL

New Rain System

HAZY

Tabool ads will show in this div