جماعت اسلامی کا لانگ مارچ شروع

پشاور : فاٹا کا خيبر پختونخوا ميں انضمام اور ايف سی آر کے خاتمے کیلئے جماعت اسلامی نے لانگ مارچ شروع کرديا، لانگ مارچ کے شرکاء کل ٹيکسلا اور اس کے بعد اسلام آباد ميں دھرنے کیلئے پہنچيں گے۔

فاٹا اصلاحات کمشن کی سفارشات پر عملدرآمد نہ ہونے پر جماعت اسلامی ميدان ميں آگئی، باب خيبر کے سائے ميں احتجاجی جلسے سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا، مارچ کے شرکاء نے  فاٹا کو فوری طور پر خيبر پختونخوا ميں ضم کرنے کا مطالبہ کيا۔

لانگ مارچ کے شرکاء پشاور پہنچ گئے جو پير کو پشاور سے ٹيکسلا کیلئے روانہ ہوں گے، ٹيکسلا ميں رات گزارنے کے بعد اگلے دن اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ سماء

KPK

SIRAJ UL HAQ

JIP

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div