ن لیگ کے 5 اراکین اسمبلی نے استعفیٰ پیر سیالوی کو دیدیا
فیصل آباد : پیر سیالوی کے جلسے ميں 5 لیگی ارکان اسمبلی مستعفی ہوگئے، اپنے استعفے پیر حمید الدین سیالوی کے حوالے کردیئے، 2 ایم این ایز اور 3 ایم پی پیز کا مستعفی ہونے کا اعلان کیا، ارکان میں ایم این اے نثار جٹ، ایم این اے غلام بی بی بھروانہ شامل، ایم پی اے نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اللہ اور محمد بلوچ شامل ہیں۔
پیر حمید الدین سیالوی فیصل آباد میں بڑا جلسہ کرنے میں کامیاب تو ہوگئے مگر جس مقصد کیلئے جمع ہوئے تھے وہ نصف بھی پورا نہ کرسکے، 15 میں سے صرف 5 ارکان اسمبلی کے استعفے آئے، 10 ارکان اسمبلی دھوکا دے گئے۔
پیر سیال شریف حمید الدین سیالوی نے فیصل آباد میں بڑا جلسہ کیا، اس موقع پر 5 اراکین اسمبلی نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا، سرگودھا کا کوئی رکن اسمبلی دھوبی گھاٹ جلسے میں شریک نہ ہوا۔

ن لیگ کے مستعفی اراکین میں ایم این اے ڈاکٹر نثار جٹ، غلام بی بی بھروانہ اور ایم پی ایز پیر نظام الدین سیالوی، رحمت اللہ اور محمد خان بلوچ شامل ہیں۔
پیر حمید الدین کا کہنا تھا کہ میں سیاسی بات کرنے نہیں ناموس رسالت ﷺ کیلئے آیا ہوں، یہ ملک اسلام کیلئے بنا مگر آج تک اسلام کا نام کسی نے نہیں لیا۔
سنی تحریک نے تحفظات دور نہ ہونے پر لاہور میں احتجاج کا اعلان کردیا،
جس کی تاریخ بعد میں بتائی جائے گی۔ سماء