معمولی تنازع نے 3 زندگیاں نگل لیں

اسلام آباد : زمین کے تنازعات، نسل در نسل لڑائیوں پر قتل اور جھگڑے عام بات ہے مگر اسلام آباد میں بکریاں چرانے پر لڑائی نے 3 افراد کی جان لے لی۔

اسلام آباد میں تہرے قتل کا دلخراش واقعہ، قتل ہونے والوں میں میاں، بیوی بھی شامل، وجہ بظاہر اتنی معمولی کہ سن کر یقین نہ آئے، پولیس حکام کے مطابق تھانہ سیکریٹریٹ کے علاقے بری امام میں سکندر نامی شخص کی بکریاں ذیشان کے کھیتوں میں چلی گئیں، تلخ کلامی بڑھتے بڑھتے فائرنگ تک جا پہنچی۔

مقتول سکندر کا بیٹا کہتا ہے کہ بکریاں کھیتوں میں جانے پر فائرنگ کے نتیجے میں میری والدہ اور والد جاں بحق ہوگئے، جبکہ قاتل ذیشان کے باپ کو بھی گولی لگی۔

ہمسائے نے بھی تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کرنے والے نے سکندر اور اس کی بیوی کو گولیاں ماریں جبکہ اپنے والد پر بھی فائرنگ کی۔

مبینہ قاتل ذیشان کے عزیز و اقارب نے ذمہ داری مقتول سکندر پر ڈال دی، پولیس نے فائرنگ کرنیوالے ذیشان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ہلاک شدگان کا پولی کلینک اسپتال میں پوسٹ مارٹم کرلیا گیا۔  سماء

three killed

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div