بلندترین افریقی پہاڑی چوٹی سرکرنے والی پہلی پاکستانی سائیکلسٹ
اسلام آباد: پاکستان کی بیٹی نے وہ کر دکھایا جو کوئی اور نہ کر پایا۔ ثمرخان افريقہ کی بلند ترين پہاڑی چوٹی سرکرنے والی پہلی خاتون سائیکلسٹ بن گئی۔
خیبرپختونخوا کےعلاقے دیر سےتعلق رکھنے والی ثمر خان نے تنزانیہ میں پانچ ہزار آٹھ سو پچانوے میٹر بلند چوٹی کو سرکیا۔ سائیکل کا پیڈل ایسا گھمایا کہ فریقی پہاڑ کلیمانجارو کا غرور خاک میں ملادیا ۔دھان پان سی اس لڑکی نے یہ بڑا کارنامہ سات دسمبر کو انجام دیا
پاکستان کی بیٹی نے دیار غیر میں ملک کا نام روشن کیا جس پر تنزانیہ کے محکمہ ثقافت نے ثمر خان کو تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا۔
آرمی چیف کی ہدایت پر ثمر خان کو اس مہم کیلئے پاک فوج نے مالی معاونت فراہم کی تھی۔
واضح رہے کہ ثمر خان قراقرم میں گلیشئر پر سائیکل چلانے کا منفرد اعزاز بھی حاصل کر چکی ہیں۔ سماء