نوازشریف باغیوں کیخلاف متحرک؛اہم فیصلے کرلیے

اسلام آباد:مسلم ليگ ن کے باغي کون ہیں، نوازشريف پارٹي پاليسي سےروگرداني کرنے والوں کے خلاف متحرک ہوگئے ۔ پرويزرشيد اور خواجہ سعدرفيق کو ذمہ داري سونپ دي۔ ن لیگ نے دو اہم رہنماؤں کو پارٹي سے فارغ کرنے کا فيصلہ بھی کرلیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے ن لیگ کے باغی ارکان سے نمٹنے کے لیے پرویزرشید اور سعدرفیق کو ذمہ داری دے دی۔ ظفراللہ جمالی اور رضا حیات ہراج کو پارٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔

پارٹی پالیسی سے روگردانی کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے ظفراللہ جمالی اور رضا حیات ہراج کیلئے شوکاز نوٹس تو تیار کيا ليکن ساتھ ہي حتمی رائے بھي قائم کرلی ۔ جس کے تحت دونوں باغی ارکان کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ دونوں ارکان کو کسی بھی فورم پر مدعو نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کے انتخابی اصلاحات ترمیمی بل میں ظفر اللہ جمالی نے اپوزیشن کے حق میں ووٹ دیا تھا جبکہ رضا حیات ہراج نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا تھا۔ سماء

PERVEZ RASHEED

Zafar Ullah Jamali

Raza Hayat Hiraj

Tabool ads will show in this div