کرم ایجنسی : فورسز کی کارروائی میں 32 دہشت گرد ہلاک

اسٹاف رپورٹ

ہنگو : سیکیورٹی فورسز نے کرم ایجنسی میں 32 دہشت گرد ہلاک کردیئے، بھاری تعداد ميں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیاگیا۔

سانحہ پشاور کے بعد دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں تیز کردی گئی، کرم ایجنیسی میں سیکیورٹی فورسز نے 32 دہشت گرد ٹھکانے لگادیئے گئے۔

بریگیڈ کمانڈر کرنل نسیم اور قائم مقام پولیٹیکل ایجنٹ شاہد خان نے ميڈيا کو بتایا کہ خیبر ایجنسی سے 60 سے زائد دہشت گردوں کے کرم ایجنسی کے راستے وزیرستان جانے کی اطلاع ملی، جس پر فورسز فوری حرکت میں آئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کرم ایجنسی کے علاقوں ورمہ گئی اور سپیرکوٹ پر دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا، جھڑپ ہوئی جس میں 32 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد ميں اسلحہ بھی ملا ہے۔

بریگیڈ کمانڈر کرنل نسیم نے میڈیا سے بات چیت میں اس عزم کو دہرایا کہ پاک سرزمین کو شدت پسندوں سے پاک کیا جائے گا۔ سماء

pipeline

hsbc

Tabool ads will show in this div