سی ویو جانے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تلاشی

کراچی : کلفٹن کے علاقے سی ویو پر پولیس حرکت میں آگئی، علی الصبح سے پولیس اہل کاروں نے ساحل سمندر کی جانب جانے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی سکٹ چیکنگ شروع کردی۔

گزشتہ ہفتے اتوار کے روز سی ویو پر ہونے والی فائرنگ کے بعد پولیس حکام کی جانب سے آج سی ویو جانے والے راستوں کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔

پولیس اہل کاروں نے علی الصبح سے ہی سی ویو جانے والی موٹڑ سائیکلوں اور گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔ سی ویو پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی غیر قانون دوڑ کو روکنے کیلئے پولیس اہل کاروں نے منچلوں کو سی ویو جانے سے روک دیا۔

گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چینکنگ کے دوران کسی قسم کے اسلحہ کی موجودگی سے متعلق بھی آپریشن جاری ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے سی ویو اور اطراف کے علاقوں میں موٹر سائیکل کی ون ویلنگ اور ریسنگ پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قانون کی خلاف وزری کے مرتکب افراد کیخلاف بلا تفریق  قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سی وی اور دو دریا جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اتوار کے روز کلفٹن کے علاقے سی ویو پر موٹر سائیکل کی گاڑی کو ٹکر لگنے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان تلخ کلامی کا آغاز ہوا، جو بڑھتے بڑھتے خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا۔

موٹر سائیکل سوار ڈاکٹر نے اپنی طاقت کے زم میں فون کرکے اپنے مسلح دوستوں کو حادثے کی جگہ پہنچنے کا کہا، جس پر بگڑے رئیس زادے گاڑی میں بھر میں جائے حادثہ پہنچے اور گاڑی سوار اور اس کے دوستوں پر جدید ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

جس سے 16 سالہ لڑکی جاں بحق، جب کہ اس کا دوست شدید زخمی ہوا۔ مقتول ڈی ایچ اے کا رہائشی اور ڈی ایچ اے کالج میں فرسٹ ایئر کا اسٹوڈنٹ تھا۔

واقعہ کے بعد پولیس نے رات گئے سی سی ٹی وی کی فوٹیج سے ملزمان کو کلفٹن اور پی ای سی ایچ ایس کے علاقوں سے گرفتار کر کے حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

بتایا جاتا ہے کہ مرکزی ملزم شہر کے بہت بڑے بزنس ٹائی کون کا بیٹا ہے، جس کیلئے پولیس پر کافی دباؤ ہے۔ سماء

FOOTAGE

car

RACE

Khawar Burney

Do darya

double cabin car

Zafir Zuberi murder case

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div