طاہر القادری نے 4 مطالبات پیش کردیئے

Dec 09, 2017

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/TUQ-Kamal-Presser-Lhr-Pkg-09-12.mp4"][/video]

لاہور : علامہ طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق 4 مطالبات پيش کرتے ہوئے شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرديا۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے عوامی تحریک کے مطالبات کی حمایت کردی۔

لاہور میں ڈاکٹر طاہر القادری سے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے ملاقات کی، ملاقات کے بعد مشترکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی اے ٹی سربراہ نے ماڈل ٹاؤن سانحے سے متعلق حکومت کے سامنے 4 مطالبات رکھ دیئے۔

ان کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں  کیخلاف کاروائی کی جائے، شہباز شريف اور رانا ثناء اللہ مستعفی ہوں، ذمہ دار پوليس افسران بھی عہدے سے ہٹائے جائيں۔

علامہ طاہر القادری کہتے ہيں پانامہ کيس کی طرز پر ايک آزاد کميشن بنا کر سانحہ کی تحقيقات کروائی جائيں کہ پولیس نے کس کے حکم پر گولی چلائی۔

ادارہ منہاج القرآن ميں طاہر القادری کے ساتھ پريس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمين پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے عوامی تحريک  کے مطالبات کی حمايت کی اور کہا کہ ذمہ داران خود کو قانون کے حوالے کردی۔

سابق ناظم کراچی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کيس کی مؤثر پيروی پر طاہر القادری کی تعريف کی اور مولانا کی امامت ميں نماز عصر بھی ادا کی۔ سماء

model town incident

RANA SANA ULLAH

PSP

Mustafa Kamal. Tahir ul Qadri

Tabool ads will show in this div