عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور ارشد مہربان کو پھانسی دیدی گئی
ویب ایڈیٹر
فیصل آباد : دہشت گردی کے الزام میں سزا پانے والے عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور ارشد مہربان کو ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں پھانسی دے دی گئی۔
فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں دہشت گردوں کو سولی پر لٹکانے کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے، جی ایچ کیو حملے میں ملوث عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور سابق صدر پرویز مشرف پر حملہ کرنے والے ارشد مہربان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے دوران سزائے موت سنائی گئی تھی، گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دونوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے تھے۔
فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں قید مجرموں عقیل عرف ڈاکٹرعثمان اور ارشد مہربان سے ان کے اہل خانہ کی آج آخری ملاقات کرائی گئی تھی جبکہ ڈاکٹرز نے دونوں کو صحتیاب قرار دیا تھا۔ سماء