لیاری میں فورسز کی مشترکہ کارروائی، گینگ وار کے دو ملزمان ہلاک

کراچی: کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے دو ملزمان کو ہلاک کردیا۔

 

کراچی کےعلاقے لیاری نیازی چوک پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے دو ملزمان طاہر اور سلمان شوٹر کو ہلاک کردیا ہے۔

دونوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔ دونوں ملزمان کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ سماء

burger

Killed

pipeline

murali vijay

Tabool ads will show in this div