پشاور، فورسز کی کارروائی، سانحہ پشاور کے ماسٹر مائنڈ کا بھائی ساتھیوںٕ سمیت ہلاک

ویب ایڈیٹر:


پشاور   :   کوہاٹ روڈ پر ایف آر پشاور کے علاقے متنی  میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم  طالبان  کے جنگجو  سمیت 7 دہشت گرد ہلاک اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے، جب کہ جھڑپ کے دوران دو سیکیورٹی اہل کار  زخمی بھی ہو ئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے متنی کے قریب سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم طالبان کے پانچ دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں کالعدم طالبان درہ آدم خیل کا جنگجو بھی شامل ہے جس کی شناخت  مصطفیٰ  عرف منان کے نام سے ہوئی، ہلاک جنگجو کالعدم تحریک طالبان درہ آدم خیل کے امیرکا بھائی ہے،  جو سانحہ پشاور کے ماسٹر مائنڈ  ہے۔ دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں دو سیکیورٹی اہل کار زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ سماء

اور

میں

کی

کے

کا

سمیت

دہشتگردوں

pipeline

shafqat amanat ali

Tabool ads will show in this div