دتہ خیل میں جاسوس طیارے کا حملہ،پانچ افراد ہلاک

ویب ایڈیٹر:


میران شاہ  :  شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے دتہ خیل میں میزائل حملے میں پانچ افراد ہلاک، جب کہ دو زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے نے پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں گھر نو نشانہ بنایا، طیارے نے گھر پر دو میزائل داغے، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تاہم ہلاک افراد کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی شمالی وزیرستان کے علاقے میں پاک افغان سرحد کے قریب ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں 8 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے۔ سماء

میں

کا

MQM

fight

Tabool ads will show in this div