کوٹ لکھپت جیل،چارسزائے موت کے قیدیوں کی پھانسی مؤخر
اسٹاف رپورٹ
لاہور : کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سزائے موت کے چار دہشت گردوں کو آئندہ ہفتے پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔ جیل حکام کو قیدیوں کے بلیک وارنٹ تاحال موصول نہیں ہوئے۔
جیل ذرائع کے مطابق لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید چار دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں اور انہیں تختہ دار پر لٹکانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، لیکن جیل حکام کو ابھی تک ان دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ موصول نہیں ہوئے۔
امکان ہے کہ بلیک وارنٹ موصول ہونے پر ان دہشت گردوں کو آئندہ ہفتے مرحلہ وار پھانسی دی جائے گی، ان کے نام کامران ، احسان ، ندیم اور زاہد ہیں، زاہد، ملتان میں حساس ادارے کے دفتر جب کہ دیگر تین دہشت گرد گجرات میں آرمی کیمپ پر حملے میں ملوث ہیں۔ سماء