فضل اللہ کیخلاف افغانستان میں کارروائی کی خبریں بےبنیادہیں،سرتاج عزیز
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : مشیر خارجہ نے افغانستان کی حدود میں ممکنہ کارروائی اور سانحہ پشاور کا ذمہ دار، را کو قرار دینے کی باتوں کو خلاف حقیقت قرار دیدیا ۔ سارک ممالک کو الزام تراشی سے اجتناب کو مشورہ ، سرتاج عزیز کہتے ہیں پاکستان نے ذکی الرحمٰن کی نظربندی کا فیصلہ خود کیا۔
سرتاج عزیز کا پشاور جیسے سانحہ سے بچنے کیلئے خطے میں انٹیلیجنس شیئرنگ اور اپنےاپنے ممالک میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی پر زور، مشیر خارجہ نے ملا فضل اللہ کے خلاف افغانستان کی حدود میں پاکستان کی ممکنہ کارروائی کی اطلاعات کو غلط قرار دیدیا۔
مشیر خارجہ نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا پشاور سانحہ میں را کے ملوث ہونے کی بات نہیں کی، ذکی الرحمٰان لکھوی کی نظربندی اور ضمانت کیخلاف اپیل کا فیصلہ بھارتی دباؤ پر نہیں کیا۔ مشیرخارجہ نےتوقع ظاہر کی کہ سمجھوتہ ایکسپریس کیس کی سماعت بھی جلد مکمل ہوگی، انہوں نے بتایا کہ نیشنل سیکورٹی کونسل کا اجلاس ایک دو ہفتے میں طلب کیا جا رہا ہے۔ سماء