قومی ایکشن پلان کمیٹی نے انسداد دہشت گردی ورکنگ گروپ بنا دیا
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : قومی ایکشن پلان کمیٹی نے انسداد دہشت گردی ورکنگ گروپ بنا دیا، دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور انھیں مالی مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
قومی ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس وزیرداخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت ہوا، جس میں کاؤنٹر ٹیررازم ورکنگ گروپ قائم کردیا گیا ہے۔ گروپ کے ارکان میں بریگیڈیئر واجد ، تسنیم نورانی ، ایاز وزیر ، طارق کھوسہ ، رستم شاہ مہمند ، طارق پرویز اور افضل شگری شامل ہیں۔
گروپ دو دن میں ورکنگ پیپر تیار کرے گا، قومی ایکشن پلان کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور فنانسرز کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔ سماء