سپریم کورٹ اورنج لائن ٹرین کیس کا فیصلہ آج سنائے گی

اسلام آباد: لاہور میں اورنج لائن ٹرین مقررہ روٹ پر ہی چلے گی یا راستہ تبدیل ہوگا، سپریم کورٹ میں اورنج لائن منصوبہ پر محفوظ شدہ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے سترہ اپریل کو طویل سماعتوں کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ نے تاریخی ورثہ کے دو سو فٹ اطراف تعمیرات پر پابندی عائد کی تھی جس کیخلاف پنجاب حکومت، ایل ڈی اے، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور نیسپاک نے اپیلیں دائر کی تھیں۔

عدالت نے غیر ملکی ماہرین پر مشتمل دو رکنی کمیشن بھی تشکیل دیا تھا۔ ماہر آثار قدیمہ نے منصوبے کیخلاف جبکہ تعمیراتی ماہرین نے منصوبے کے حق میں رپورٹ دی تھی۔

جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مقبول باقر اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل بنچ نے پنجاب حکومت کی ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف حکم امتناع کی درخواست خارج کر دی تھی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائيکورٹ نے اورنج لائن کے راستوں ميں آنے والي تاريخي عمارتوں اور مساجد کومحفوظ بنانے کا حکم ديا تھا ۔ سماء

ORANGE LINE TRAIN

Tabool ads will show in this div