کراچی میں فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق

Nov 30, -0001

کراچی کے علاقے ملیر کھوکھراپار میں مٹھائی کی دکان پر فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو قتل کر دیا گیا۔ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ واقعے سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔


ملیر کھوکھراپار نمبر ایک محمدی مارکیٹ میں یہ وہ دکان ہے جہاں صبح سویرے دہشت گردوں نے خون کی ہولی کھیلی۔ تنویر اور اس کا بھائی توصیف مٹھائی کی دکان پر حسب معمول خریداروں سے حساب کتاب کررہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو قاتل آئے اور گولیاں برسادیں۔


فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس بھی پہنچی۔ لکیر پیٹنے۔ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے روایتی انداز میں تفتیش شروع کردی۔ علاقہ مکین کہتے ہیں کہ مقتولین بھائیوں کی کسی سے کوئی دشمنی یا جھگڑا نہیں تھا ۔


واقعے سے علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوہرے قتل کی واردات کے تفتیش بھتہ خوری ، ذاتی دشمنی سمیت دیگر پہلووں پر شروع کردی گئی ہے۔ سماء

burger

فائرنگ

Tabool ads will show in this div