حماس پرحملوں کا الزام،اسرائیلی فوج کی بمباری،طیارے،ٹینک کااستعمال

Dec 08, 2017
ISRAEL-PALESTINIANS/
ISRAEL-PALESTINIANS/

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں ایک بار پھر بمباری شروع کردی ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی اعلان کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ مزاحمتی تحریک کا اعلان کرنے والی حماس نے دن بھر اسرائیلی علاقے میں پروجیک ٹائلز فائر کئے، جس کے جواب میں اسرائیلی فوجی کی جانب سے کارروائی کی گئی اور جنگی طیارے اور ٹینکوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سفارت خانے کی منتقلی کے اعلان کے ساتھ ہی مقبوضہ بیت المقدس، غزہ کی پٹی اور فلسطین بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔

دن بھر فلسطین کے مختلف علاقوں میں احتجاج مظاہرے کئے گئے، جسے روکنے کیلئے قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے شیلنگ، ربڑ کی گولیاں برسائیں گئیں، جس کے نتیجے میں 50 سے زائد مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔ سماء

Tabool ads will show in this div