امریکی سفارتخانے کی منتقلی بھارت نے چپ سادھ لی
نئی دہلی : بھارت نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئےمقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے امریکی فیصلے پر واضح رد عمل دینے کے بجائے چپ سادھ لی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق بھارت نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے پر واضح ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کردیا۔
ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے محتاط رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر بھارت کا آزآدانہ مؤقف برقرار ہے، فلسطین سے متعلق مؤقف بھارتی مفادات کے مطابق ہے۔
ترجمان کے مطابق بھارتی موقف کسی تیسرے ملک کے مفاد کے تحت نہیں، اسرائیل سے تعلقات مضبوط کرنے کے ساتھ بھارت روایتی طور پر فلسطین تحریک کی حمایت کرتا رہا ہے۔ سماء