سمندر میں کشتی الٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی

Dec 07, 2017

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/THATTA-BOAT-DROWN-2400-PKG-07-12.mp4"][/video]

ٹھٹہ: میرپور ساکرو کے قريب سمندر میں زائرین کی کشتی الٹنے سے عورتوں اور بچوں سميت سترہ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سينتاليس افراد کو بچا ليا گيا۔ درجنوں افراد اب بھي لاپتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق درگاہ مینھ بھٹائی کی طرف جانے والي زائرین کی کشتي سمندر ميں الٹ جانے سے خواتین اور بچوں سمیت 100 افراد ڈوب گئے جس میں سے 17 لاشيں نکال لي گئيں جبکہ 47 افراد کو زندہ بچا ليا گيا۔ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔

ایم ایس شیخ زید اسپتال کے مطابق ضلع کے علاوہ کراچی سے بھی امدادی ٹیمیں طلب کرلی گئیں ہیں۔ سماء

boat sink

Tabool ads will show in this div