ماہرہ خان ايک بار پھر ايشيا کي پُرکشش ترین خواتين شامل

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/12/MA-MAHIRA-CUTEST-ACCTRESS-2100-NEW-PKG-07-12-Mukkaram.mp4"][/video]

کراچی : ماہرہ خان  ايک بار پھر ايشيا کي پُرکشش خواتين میں شامل ہوگئيں، فہرست ميں حمائمہ ملک اور مومنہ مستحسن بھي شامل ہيں۔

ماہرہ خان کے چاہنے والے پاکستان ہي نہيں دنيا بھر ميں پائے جاتے ہيں، برطانوی میگزین نے ماہرہ خان کو ايشيا کي پانچويں پرکشش حسينہ قرار دے ديا۔

ايسٹرن آئي کي فہرست کے مطابق ماہرہ نے اداکارہ شردھا کپور، کترينہ کيف اور گوہر خان جيسي بڑي بڑي اداکاراؤں کو پيچھے چھوڑ ديا، حمائمہ ملک بتيس ويں جبکہ گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ایشیا کی پرکشش خواتین میں 37 واں نمبر حاصل کیا ۔

رپورٹ کے مطابق سروے ميں سب سے زيادہ ووٹ پريانکا چوپڑا کو ملے، خوبصورتی سمجھداری اور بہادری کا حسین امتزاج رکھنے والي پريانکا نے نمبر ون کا اعزاز پانچويں بار حاصل کيا۔

نامور ماڈل اور سوشل ميڈيا پر سرگرم نيا شرما دوسری دلکش خاتون قرار پائيں جبکہ گزشتہ سال پہلا نمبر حاصل کرنے والي دپيکا پڈوکون نے حيران کن طور پر اس سال تيسرا نمبر حاصل کيا۔

نامور ہدايت کار مہيش بھٹ کي صاحبزادي خوبرو اداکارہ عاليہ بھٹ ايشيا کي پرکشش خواتين ميں چوتھا نمبر حاصل کرنے ميں کامياب رہيں۔ سماء

Deepika padukone

eastern eye

Tabool ads will show in this div