مشال قتل کیس: زخمی طالب علم نے تمام ملزموں کو معاف کردیا
مشال قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے واقعے میں زخمی طالب علم عبداللہ نے تمام ملزموں کو معاف کردیا، ہری پور جیل میں ویڈیولنک کے ذریعے بیان قلمبند کروادیا۔
بااثر افراد کا دباؤ یا جان کا خطرہ مشال قتل کیس میں زخمی گواہ اور مقتول کا دوست عبداللہ ملزموں کو معاف کرنے پر آمادہ ہوگیا، عبداللہ نے سینٹرل جیل ہری پور میں ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان بھی قلمبندکروایا۔
عبداللہ نے ملزموں کو معاف تو کردیا لیکن قانونی ماہرین کے مطابق زخمی طالب علم کے بیان سےملزموں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی بلکہ کیس مزید مضبوط ہوجائے گا۔
عبداللہ کے بیان کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کردی۔ سماء
Mashal
Mashal Khan
Iqbal Khan
Mashal Khan murder case
تبولا
Tabool ads will show in this div