امریکی ڈرون آیا تو مار گرائیں گے، ایئر چیف

اسلام آباد : پاکستان کی حدود میں امریکی ڈرون آیا تو مار گرایا جائے گا، ایئر چیف مارشل سہیل امان نے بڑا بیان دیدیا، کہتے ہیں کسی پر اپنی مرضی کی جمہوریت مسلط نہیں کی جاسکتی، امریکا سے ہتھیار نہ ملنے پر اپنے ہتھیار تیار کررہے ہیں۔

ایئر یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان ایئر فورس کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے دو ٹوک اعلان کردیا، بولے کہ پاکستانی حدود میں امریکی ڈرون آیا تو مار گرایا جائے گا، امریکا سے عملی طور پر لڑائی ہمارے مفاد میں نہیں، کسی پر مرضی کی جمہوریت مسلط نہیں کی جاسکتی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ امریکا سے ہتھیار نہ ملنے پر اپنے ہتھیار تیار کررہے ہیں، بغیر پائلٹ طیارے بھی بنائے جارہے ہیں، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کے بھارت میں بھی چرچے ہیں۔ سماء

PAKISTAN AIR FORCE

Air Marshal Sohail Aman

Tabool ads will show in this div