انجلینا جولی بننے کیلئے سرجری کرانیوالی لڑکی کی حقیقت کھل گئی

Dec 07, 2017

تہران : انجلینا جولی بننے کیلئے 50 بار سرجری کا دعویٰ کرنیوالی لڑکی کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آگئی، یہ سب تماشہ تھا، مشہور ہونیوالے سوشل میڈیا پر فوٹو شاپ تصاویر اپ لوڈ کی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ ایرانی لڑکی سحر کو انجلینا جولی دیوانگی کی حد تک پسند ہے اور اس نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا چہرہ اپنانے کیلئے 50 بار سرجری کرائی جس کے باعث اس کی خوبصورت بگڑ کر رہ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے کہ یہ سب  کچھ شہرت حاصل کرنے کیلئے کیا گیا تھا، سحر نے اس بات کا خود اعتراف کیا ہے کہ یہ تمام تصاویر جعلی تھیں جو شہرت حاصل کرنے کیلئے فوٹو شاپ کی گئیں، اب مجھے اندازہ ہوا ہے کہ مجھ میں کسی حد تک انجلینا جولی کی مشابہت ہے تاہم اس کی طرح دکھنا میرا مقصد نہیں۔ سماء

Sahar Tabar

extreme plastic surgery

obsession to look like Angelina Jolie

Tabool ads will show in this div